مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32107
باب: جو شخص قرآن پڑھے جانے کے وقت یوں کہنا نا پسند کرے! ایسا نہیں ہے
من كره أن يقول: إذا قرأ القرآن ليس كذا
حدیث نمبر: 32107
٣٢١٠٧ - حدثنا الثقفي عن شعيب قال: كان أبو العالية يقرئ الناس القرآن، فإذا أراد أن يغير (١) لم يقل: ليس كذا وكذا، ولكنه يقول: اقرأ آية كذا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ لوگوں کو قرآن پڑھایا کرتے تھے : پس جب وہ کسی شخص کی غلطی درست کرنے کا ارادہ کرتے تو یوں نہیں فرماتے : ایسے اور ایسے نہیں ہے۔ بلکہ وہ اس طرح فرماتے تھے : فلاں آیت پڑھو۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: زيادة (على الرجل).