مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
في قرأ مائة آية أو أكثر باب: جو قرآن کی سو آیات یا اس سے زیادہ پڑھے
حدیث نمبر: 32080
٣٢٠٨٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن عدي بن ثابت عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: من قرأ مائة آية في ليلة لم يكتب (١) من الغافلين، ومن قرأ مائتين كتب من القانتين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات میں سو آیات پڑھتا ہے تو غافلین میں اس کا شمار نہیں ہوتا ، اور جو شخص دو سو آیات پڑھتا ہے تو وہ فرمانبرداروں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
حواشی
(١) في [ك]: زيادة (ليلتين).