مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32081
باب: جو قرآن کی سو آیات یا اس سے زیادہ پڑھے
في قرأ مائة آية أو أكثر
حدیث نمبر: 32081
٣٢٠٨١ - حدثنا الفضل بن دكين عن (فطر) (١) عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: من قرأ في ليلة خمسين آية لم يكتب من الغافلين، ومن قرأ مائة آية كتب من القانتين، ومن قرأ ثلاثمائة آية كتب له قنطار، ومن قرأ تسعمائة آية فتح له (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص رات میں پچاس آیات پڑھے تو وہ غافلین میں شمار نہیں ہوتا۔ اور جو شخص سو آیات پڑھے تو وہ فرمانبرداروں میں سے لکھ دیا جاتا ہے، اور جو شخص تین سو آیات پڑھے تو اس کے لیے اجر کا ایک ڈھیر لکھ دیا جاتا ہے۔ اور جو شخص نو سو آیات پڑھے تو اس کے لیے کھول دیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (مطر).