مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31909
باب: قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
ما جاء في إعراب القرآن
حدیث نمبر: 31909
٣١٩٠٩ - حدثنا علي بن مسهر عن يوسف بن (صهيب) (١) عن ابن بريدة عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: "لأن أقرأ آية بإعراب أحب إليّ من أن أقرأ كذا وكذا آية بغير إعراب" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص نے ارشاد فرمایا : میرے لیے قرآن کی ایک آیت کو اعراب کی وضاحت کے ساتھ پڑھنا قرآن کی اتنی اور اتنی آیات کو اعراب کی وضاحت کے بغیر پڑھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (حبيب).