مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يقول: الرجل إذا ابتاع مملوكا وما يقول: إذا رأى البرق باب: جب آدمی کوئی غلام خریدے تویوں کہے اور جب بجلی دیکھے تو یوں کہے
حدیث نمبر: 31869
٣١٨٦٩ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا أبو عقيل قال: حدثنا مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: كان ابن مسعود إذا اشترى مملوكا (قال) (١): اللهم بارك لنا فيه، واجعله طويل العمر، كثير الرزق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود جب کوئی غلام خریدتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو ہمارے لیے اس میں برکت پیدا فرما۔ اور اس کو لمبی عمر والا اور زیادہ رزق والا بنا دے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].