مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
فيمن كره أن يدعو بالموت (ونهى عنه) باب: اس شخص کا بیان جو موت کی دعا کرنے کو ناپسند کرتا ہے اور اس سے روکتا ہے
حدیث نمبر: 31847
٣١٨٤٧ - حدثنا عبيدة بن حميد عن حميد عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يتمنى أحدكم الموت لضر نزل به في الدنيا" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میں سے کوئی بھی شخص دنیا میں اترنے والی کسی مصیبت و تکلیف کی وجہ سے موت کی خواہش نہ کرے۔