مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل (ويقوله) إذا وضع الميت في قبره باب: جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31840
٣١٨٤٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه عن حصين عن إبراهيم التيمي قال: إذا وضع الميت في القبر فقل: بسم اللَّه وإلى اللَّه، وعلى سنة رسول اللَّه ﷺ.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ ابراہیم التیمی نے ارشاد فرمایا : جب میت کو قبر میں اتارا جائے۔ تو یہ کلمات پڑھو ! اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کی طرف، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔