مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل (ويقوله) إذا وضع الميت في قبره باب: جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
٣١٨٣٥ - حدثنا (عباد) (١) بن العوام عن (ابن) (٢) المسيب عن أبيه قال: إذا ⦗٣٦٥⦘ (وضع) (٣) الميت في (القبر) (٤) فلا تقل: بسم اللَّه، ولكن قل: في سبيل اللَّه وعلى ملة رسول اللَّه ﷺ، وعلى ملة إبراهيم حنيفًا، وما كان من المشركين، اللهم ثبته بالقول الثابت في الآخرة، اللهم اجعله في خير مما كان فيه، اللهم لا تحرمنا أجره ولا تفتنا بعده.حضرت علاء بن المسیب اپنے والد کے واسطہ سے بیان فرماتے ہیں کہ جب تم میت کو قبر میں اتارو تو یوں مت کہو، اللہ کے نام کے ساتھ، بلکہ اس طرح کہو : اللہ کے راستہ میں اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اور ابراہیم جو کہ سچے مسلمان تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے ان کے طریقہ پر، اے اللہ ! تو اس کو آخرت میں حق بات کے ذریعہ ثابت قدمی عطا فرما، اے اللہ ! جس حال میں یہ تھا اس سے بہتر حال میں اس کو کر دے، اے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرما، اور ہمیں اس کے بعد آزمائش میں مت ڈال۔ اور فرمایا کہ یہ آیت قبر والے کے بارے میں اتری ہے : اللہ اہل ایمان کو دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں قول حق (کی برکت) سے ثبات عطا فرماتا ہے۔