مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل (ويقوله) إذا وضع الميت في قبره باب: جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31830
٣١٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا وكيع عن همام عن قتادة [عن أبي الصديق عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا وضعتم موتاكم في قبورهم فقولوا: بسم اللَّه وعلى سنة رسول اللَّه" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم اپنے مردوں کو قبر میں اتارو تو یہ کلمات پڑھو : اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔