مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
في السقط والمولود وما يدعى لها به باب: ساقط شدہ حمل اور نومولود بچہ کے لیے یوں دعا مانگی
حدیث نمبر: 31824
٣١٨٢٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد عن أبي هريرة أنه كان يقوم على المنفوس من ولده الذي لم يعمل خطيئة فيقول: اللهم أجره من عذاب النار (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نوزائدہ بچہ کی نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوتے جس نے ایک گناہ بھی نہیں کیا ہوتا تھا۔ پھر یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو اس کو جہنم کے عذاب سے بچا لے۔