مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يقول الرجل إذا ندت به دابته أو بعيره في سفر باب: جب سفر میں اونٹ یا جانور بدک جائے تو آدمی یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31807
٣١٨٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن إسحاق عن أبان بن صالح أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إذا نفرت دابة أحدكم أو بعيره (بفلاة) (١) من الأرض لا يرى بها أحدًا فليقل: (أعينوا) (٢) عباد اللَّه، فإنه سيعان" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن صالح فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کسی کا چوپایہ یا اونٹ جنگل میں بدک کر بھاگ جائے، اور اسے کوئی نظر نہ آئے تو وہ یوں دعا کہے : اللہ کے بندوں کی مدد کرو۔ عنقریب اس کی مدد کی جائے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (بفلات).
(٢) في [ط، هـ]: (أعينوني).