مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31806
باب: جو احادیث سورۃ الم تنزیل اور سورۃ تبارک پڑھنے کے بارے میں وارد ہوئی ہیں اور بعض حضرات نے جو ان کے بارے میں فرمایا
ما جاء في قراءة: ﴿الم (١) تنزيل﴾ و ﴿تبارك﴾ وما قالوا: (فيهما)
حدیث نمبر: 31806
٣١٨٠٦ - قال: فمر عطاء فقلنا لرجل منا: ائته (فاسأله) (١) فقال: صدق، ما تركتهما منذ سمعتهما.مولانا محمد اویس سرور
راوی کہتے ہیں ۔ کہ حضرت عطاء کا گزر ہوا۔ ہم نے اپنے ایک ساتھی سے کہا۔ تم ان کے پاس جاؤ اور اس حدیث کے متعلق پوچھو ؟ تو انہوں نے فرمایا : سچ کہا، جب سے میں نے ان دونوں کی یہ فضیلت سنی ہے تو میں نے اس وقت سے ان کو نہیں چھوڑا۔
حواشی
(١) في [ك]: (فسله).