مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
من قال: إذا استعاذ العبد من النار قالت (النار): اللهم أعذه، والجنة مثل ذلك باب: جو یوں کہے: جب کوئی بندہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ! تو اس کو پناہ دے اور جنت بھی ایسے ہی کہتی ہے
حدیث نمبر: 31796
٣١٧٩٦ - حدثنا ابن عيينة عن مسعر عن عبد الأعلى التيمي قال: الجنة والنار (لقنتا) (١) السمع من بني آدم، فإذا سأل الرجل الجنة (قالت) (٢) (الجنة) (٣): اللهم أدخله فيّ، وإذا استعاذ من النار قالت: اللهم أعذه مني.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الاعلی رضی اللہ عنہالتیمی نے ارشاد فرمایا : جنت اور جہنم دونوں بنو آدم کی پکار سنتی ہیں ، پس جب آدمی جنت کا سوال کرتا ہے، تو جنت کہتی ہے، اے اللہ ! تو اس کو مجھ میں داخل فرما۔ اور جب وہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے : اے اللہ ! تو اس کو مجھ سے اپیی پناہ میں لے لے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (لقيتا)، وفي [ك]: (لقينا).
(٢) في [ط]: (قال).
(٣) سقط من: [هـ].