مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
من قال: ليس على الميت دعاء موقت باب: جو شخص یوں کہے: نماز جنازہ میں کوئی دعا متعین نہیں
حدیث نمبر: 31778
٣١٧٧٨ - حدثنا غندر عن عمران بن حدير قال: سألت محمدا عن الصلاة على الميت فقال: ما نعلم لها شيئًا (مؤقتًا) (١) ادع بأحسن ما تعلم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ میں نے محمد سے نماز جنازہ کے متعلق سوال کیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : ہمیں نہیں معلوم کہ اس میں کسی دعا کو متعین کیا گیا ہو، جو اچھی دعا تم جانتے ہو اس کے ذریعہ دعا کرو۔
حواشی
(١) في [ب، جـ، ك]: (موقت)، وفي [أ]: (يوقت).