مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعى به في الصلاة على الجنائز باب: جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
حدیث نمبر: 31772
٣١٧٧٢ - حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقول في الجنازة إذا صلى عليه: اللهم بارك فيه وصل عليه واغفر له وأورده حوض رسولك ﷺ، قال في قيام كبير وكلام كثير (لم) (١) أفهم منه غير هذا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی پر جنازے کی نماز پڑھتے تو یوں دعا فرماتے ! اے اللہ ! اس میں برکت عطا فرما اور اس پر رحمت بھیج۔ اور اس کی مغفرت فرما۔ اور اس کو اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوض کوثر میں وارد کر۔ راوی کہتے ہیں، بڑے قیام اور زیادہ کلام مں ھ سے میں اس کے علاوہ کچھ نہ سمجھ سکا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].