حدیث نمبر: 31768
٣١٧٦٨ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد قال: كنت في جنازة (غنيم) (١) فحدثني رجل (عنه) (٢) أنه قال: سمعت أبا موسى صلى على ميت فكبر فقال: اللهم اغفر له كما استغفرك وأعطه ما سألك وزده من فضلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں حضرت غنیم کے جنازہ میں حاضر تھا تو ایک شخص نے مجھے ان کے حوالے سے بیان کیا کہ حضرت غنیم نے فرمایا : میں نے حضرت ابو موسیٰ کو ایک میت پر نماز جنازہ کے لیے تکبیر کہتے ہوئے سنا پھر آپ نے یوں دعا کی : اے اللہ ! تو اس کو بخش دے جیسا کہ اس نے تجھ سے بخشش مانگی، اور اس کو عطا فرما وہ چیز جس کا اس نے تجھ سے سوال کیا، اور اس میں اپنے فضل سے زیادتی فرما۔

حواشی
(١) في [ب]: (عثيم)، في [س]: (عليم).
(٢) في [هـ]: (منهم).
(٣) مجهول؛ لإبهام الرجل.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31768
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31768، ترقيم محمد عوامة 30402)