مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعى به في الصلاة على الجنائز باب: جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
حدیث نمبر: 31766
٣١٧٦٦ - حدثنا أبو الأحوص عن طارق عن سعيد بن المسيب قال: كان عمر ⦗٣٤١⦘ يقول في الصلاة (١) إن كان أمسى قال: اللهم أمسى عبدك، وإن كان صباحا قال: اللهم أصبح عبدك قد تخلى من الدنيا وتركها لأهلها، واستغنيت عنه وافتقر إليك، كان يشهد أن لا إله إلا أنت وأن محمدا عبدك ورسولك، فاغفر (له) (٢) (ذنبه) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اگر شام ہوتی تو نماز جنازہ میں یوں دعا کرتے : اے اللہ ! تیرے بندے نے شام کی۔ اور اگر صبح کا وقت ہوتا تو یوں دعا کرتے ! اے اللہ ! تیرے بندے نے صبح کی، تحقیق اس نے دنیا کو چھوڑ دیا، اور اس نے دنیا کو دنیا والوں کے لیے چھوڑ دیا، اور تو اس سے بےنیاز ہے اور وہ تیرا محتاج ہے، وہ گواہی دیتا تھا کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور یقینا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، پس تو اس کے گناہوں کی مغفرت فرما دے۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (عليه).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ط، هـ]: (ذنوبه).
(٤) منقطع؛ سعيد بن المسيب لم يسمع من عمر.