مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31741

باب: آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے

ما يدعو به الرجل ويؤمر به إذا لبس الثوب الجديد

حدیث نمبر: 31741
٣١٧٤١ - حدثنا محمد بن بشر (١) حدثنا مسعر قال: حدثنا عون بن عبد اللَّه قال: لبس رجل ثوبًا جديدًا فحمد اللَّه، فأُدخل الجنة أو غفر له (٢) فقال له رجل: (لا أرجع) (٣) إلى أهلي حتى ألبس ثوبًا جديدًا (وأحمد) (٤) اللَّه عليه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت عون بن عبد اللہ نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے نیا کپڑا پہن کر اللہ کا شکر ادا کیا تو اسے جنت میں داخل کردیا گیا یا یوں فرمایا : اس کی مغفرت کردی گئی، تو ایک آدمی نے ان کو کہا : میں اپنے گھر والوں کی طرف نہیں لوٹوں گا یہاں تک کہ میں نیا کپڑا پہنوں گا اور اس پر اللہ کا شکر ادا کروں گا۔

حواشی
(١) في [ك]: زيادة (قال).
(٢) في [هـ]: زيادة (قال).
(٣) في [هـ]: (راجع).
(٤) في [جـ]: (أو أحمد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31741
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26725، ترقيم محمد عوامة: 30376»