مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل ويؤمر به إذا لبس الثوب الجديد باب: آدمی جب نئے کپڑے پہنے تو اس دعا کے پڑھنے کا اسے حکم دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 31738
٣١٧٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي ليلى عن أخيه عيسى عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا لبس أحدكم ثوبًا جديدًا فليقل: الحمد للَّه الذي كساني ما أواري به عورتي وأتجمل به في الناس" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی ایک نیا کپڑا پہنے تو اسے چاہیے کہ یوں دعا کرے : شکر ہے اللہ کا جس نے مجھے وہ کپڑے پہنائے جن کو پہن کر میں اپنا ستر ڈھانپتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں۔