مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31734
باب: آدمی جب نیا چاند دیکھے تو یوں دعا کرے
ما يدعو به الرجل إذا رأى الهلال
حدیث نمبر: 31734
٣١٧٣٤ - حدثنا حسين بن علي قال: سألت هشام بن حسان: أي شيء (كان الحسن) (١) (يقول) (٢) إذا رأى الهلال؟ قال: كان يقول: اللهم اجعله شهر بركة ونور وأجر ومعافاة، اللهم إنك قاسم بين عباد من عبادك فيه خيرا فاقسم لنا فيه من خير ما تقسم لعبادك الصالحين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین بن علی الجعفی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ہشام بن حسان سے پوچھا : جب حضرت حسن نیا چاند دیکھتے تو کون سی دعا پڑھتے تھے ؟ آپ نے فرمایا : وہ یہ دعا پڑھتے تھے ! اے اللہ ! اس مہینہ کو برکت اور نور کا مہینہ بنا دے اور اجر اور عافیت کا مہینہ بنا دے ۔ اے اللہ تو اپنے بندوں کے درمیان بھلائی کو تقسیم فرمانے والا ہے، پس تو ہمارے درمیان بھی اس خیر میں سے تقسیم فرما دے، جو تو نے اپنے نیک بندوں کے درمیان تقسیم فرمائی ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (نقول).