مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31727

باب: جو اس بات کو مکروہ سمجھے کہ آدمی کھڑا ہو کر دعا کرے

الرجل يدعو وهو قائم من كرهه؟

حدیث نمبر: 31727
(٣١٧٢٧) [*] (١) حدثنا (أبو) (٢) معاوية عن حجاج عن الحكم عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه قال: اثنتان بدعة: أن يقوم الرجل بعد ما يفرغ من صلاته مستقبل القبلة يدعو، وأن يسجد السجدة الثانية فيرى أن حقًّا عليه أن يلزق إليتيه بالأرض قبل أن (ينهض) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : دو کام بدعت ہیں : ایک یہ کہ آدمی نماز سے فارغ ہونے کے بعد قبلہ رو کھڑے ہو کر دعا کرے۔ اور دوسرا یہ کہ دوسرا سجدہ کرے پھر یہ سمجھے کہ اس پر لازم ہے کہ اٹھنے سے پہلے اپنی سرین زمین سے لگائے۔

٣١٧٢٧ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي (عن سفيان) (١) عن ابن أبي ليلى عن أخيه (٢) عيسى بن عبد الرحمن عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبي أيوب أنه كان في سهوة (له) (٣) فكانت الغول تجيء، فشكاها إلى النبي ﷺ فقال: " (إذا رأيتها فقل) (٤): بسم اللَّه أجيبي رسول اللَّه ﷺ" قال: فجاءته فقال لها فأخذها، فقالت له: إني لا أعود فأرسلها فجاء فقال له النبي ﷺ: "ما فعل أسيرك؟ " فقال: أخذتها، فقالت: إني لا أعود (فأرسلتها) (٥)، (فقال) (٦): إنها عائدة فأخذها مرتين أو ثلاثًا كل ذلك تقول لا أعود، ويجيء إلى النبي ﷺ فيقول: "ما فعل أسيرك؟ " فيقول: أخذتها، فتقول: لا أعود فيقول: إنها عائدة، فأخذتها، فقالت: أرسلني وأعلمك شيئًا تقوله لا يقربك شيء آية الكرسي، فأتى النبي ﷺ فأخبره فقال: "صدقت، وهي كذوب" (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ میں اپنی کوٹھری میں ہوتا تو ایک شکل بدلنے والا جن میرے پاس آتا تھا، پس میں نے اس بات کی شکایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تو اس کو دیکھے تو یوں کہہ : اللہ کے نام کے ساتھ : تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جواب دو ۔ آپ فرماتے ہیں : جب وہ آیا۔ پس میں نے یہ کلمات کہے اور اس کو پکڑ لیا۔ تو وہ مجھے کہنے لگا : یقینا میں دوبارہ نہیں آؤں گا ۔ تو میں نے اس کو چھوڑ دیا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا : تمہارے قیدی کا کیا بنا ؟ تو آپ نے عرض کیا : میں نے اس کو پکڑا ۔ تو وہ کہنے لگا : میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔ پھر میں نے اس کو چھوڑ دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک وہ دوبارہ واپس آئے گا۔ آپ فرماتے ہیں : میں نے اس کو دو یا تین مرتبہ پکڑا۔ وہ ہر مرتبہ کہتا : میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔ اور آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاتے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے : تمہارے قیدی کا کیا بنا ؟ تو آپ فرماتے : میں نے اس کو پکڑا تو وہ کہنے لگا : میں دوبارہ نہیں آؤں گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے : بیشک وہ دوبارہ آئے گا۔ آپ نے فرماتے ہیں ! پھر میں نے اس کو پکڑا تو وہ کہنے لگا : تم مجھے چھوڑ دو اور میں تمہیں ایسی چیز سکھاؤں گا جب تم اسے پڑھو گے تو کوئی چیز بھی تمہارے قریب نہیں آئے گی، وہ آیت الکرسی ہے۔ پس آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس نے سچ بات کی حالانکہ ہے وہ جھوٹا۔

حواشی
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [طـ]: (رُقِيَهُ).
(٤) منقطع؛ الحكم لم يسمع من عبد الرحمن بن يزيد.
[*] قال مُعِدُّ الكتاب للشاملة: كذا الرقم بالمطبوع، وهو غلط
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31727
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري -31727، ترقيم محمد عوامة ---)