حدیث نمبر: 31726
٣١٧٢٦ - حدثنا ابن فضيل عن الشيباني عن (يسير) (١) بن عمرو قال: ذكرت الغيلان عند (عمر) (٢) ﵀ فقال: إنه ليس من شيء يستطيع (أن) (٣) (يتغير) (٤) ⦗٣٢٨⦘ عن خلق اللَّه (الذي) (٥) خلقه، ولكن لهم سحرة كسحرتكم، فإذا رأيتم من ذلك شيئا فأذنوا (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یسیر بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پاس غیلان جن کا ذکر کیا جو شکل تبدیل کر کے لوگوں کو راستہ سے بھٹکا دیتے ہیں۔ تو آپ نے ارشاد فرمایا : بیشک کسی چیز میں اتیش استطاعت نہیں کہ وہ اللہ کی تخلیق کو جیسے اللہ نے پیدا کی تھی بد ل دے۔ لیکن یہ دھوکہ دہی تمہاری دھوکہ دہی کی طرح ہے۔ جب تم ایسی کوئی چیز دیکھو تو اذان دے دیا کرو۔

حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (بشير).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (عمه).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [هـ]: (يغير).
(٥) سقط من: [ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31726
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31726، ترقيم محمد عوامة 30361)