مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا دخل على أهله باب: جب آدمی اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے
حدیث نمبر: 31715
٣١٧١٥ - حدثنا (جرير) (١) بن عبد الحميد عن منصور عن سالم عن كريب عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لو أن أحدكم إذا أراد أن يأتي أهله قال: بسم اللَّه اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا، فإنه إن يقدر بينهما ولد في ذلك لم يضره شيطان أبدا" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے تو یہ دعاپڑھ لے : اللہ کا نام لے کر کرتا ہوں، اے اللہ ! تو ہمیں شیطان سے محفوظ فرما اور جو تو اولاد ہمیں دے اس کو بھی شیطان سے محفوظ فرما۔ پس اگر اس فعل میں اس کے لیے کوئی بچہ مقدر ہوگا تو شیطان اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (حر).