مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31716
باب: جب آدمی اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے
ما يدعو به الرجل إذا دخل على أهله
٣١٧١٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن داود عن أبي نضرة عن أبي سعيد مولى أبي أسيد (قال) (١): تزوجت وأنا مملوك فدعوت نفرًا من أصحاب النبي ﷺ منهم (ابن مسعود) (٢) وأبو ذر وحذيفة (يعلمونني) (٣) فقال: إذا دخل عليك أهلك فصل ركعتين ثم سل اللَّه من خير ما دخل عليك، ثم تعوذ به من شره، ثم (شأنك) (٤) وشأن أهلك (٥).حضرت ابو سعید جو کہ ابو اسید کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں : میں نے شادی کی اس حال میں کہ میں غلام تھا۔ پس میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک جماعت کو دعوت دی جن میں حضرت ابن مسعود اور حضرت ابو ذر اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ وغیرہ حضرات بھی شامل تھے۔ ان لوگوں نے مجھے آداب سکھائے پس کہنے لگے : جب تیرے گھر والے تیرے پاس حاضر ہوں پس تو دو رکعت نماز پڑھ۔ اور اللہ سے خیر مانگ ان کے تیرے پاس آنے کی۔ پھر ان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگ۔ پھر تو جانے اور تیرے گھر والے۔