مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما قالوا: في الرجل إذا بخل بماله أو جبن عن العدو وعن الليل أن يقومه (و) ما يدعو به باب: جو شخص مال میں بخل کرتا ہے یا دشمن سے ڈرتا ہے اور رات کو قیام کرنے سے عاجز ہے تو وہ یوں دعا کرے
٣١٧١٤ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن عبد الملك بن ميسرة قال: اجتمع ابن مسعود وعبد اللَّه بن عمرو (فقال) (١) ابن مسعود: لأن أقول إذا خرجت (حتى) (٢) أبلغ حاجتي: سبحان اللَّه والحمد للَّه ولا إله إلا اللَّه واللَّه أكبر، أحب إلي من أن أحمل على (عددهن) (٣) من الجياد في سبيل اللَّه، وقال عبد اللَّه بن عمرو: لأن أقولهن أحب إلي من أن أنفق عددهن دنانير في سبيل اللَّه ﷿ (٤).حضرت عبد الملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اکٹھے ہوئے تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں ان کلمات کو پڑھتا ہوں جب بھی کبھی نکلتا ہوں یہاں تک کہ اپنی منزل پر پہنچ جاؤں۔ اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ میرے نزدیک یہ کلمات زیادہ پسندیدہ ہیں اللہ کے راستہ میں جہاد کے لیے ان کی تعداد کے بقدر گھوڑوں اور سوار ہونے سے اور حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میرے نزدیک ان کلمات کا پڑھنا اللہ کے راستہ میں ان کی تعداد کے بقدر دینار خرچ کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔