مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31713
باب: جو شخص مال میں بخل کرتا ہے یا دشمن سے ڈرتا ہے اور رات کو قیام کرنے سے عاجز ہے تو وہ یوں دعا کرے
ما قالوا: في الرجل إذا بخل بماله أو جبن عن العدو وعن الليل أن يقومه (و) ما يدعو به
٣١٧١٣ - حدثنا ابن فضيل عن (وقاء) (١) عن سعيد بن جبير قال: رأى عمر بن ⦗٣٢٣⦘ الخطاب إنسانا يسبح بتسابيح (معه) (٢) فقال عمر ﵀: إنما يجزيه من ذلك أن يقول: سبحان اللَّه ملء السماوات (وملء) (٣) الأرض، (وملء) (٤) ما شاء من شيء بعد، ويقول: (الحمد للَّه ملء السموات وملء الأرض وملء ما شاء من شيء بعد، ويقول) (٥): اللَّه أكبر ملأ السماوات وملء الأرض و (ملء) (٦) ما شاء من شيء بعد (٧).حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک شخص کو دیکھا جو اپنے ساتھ موجود تسبیحات کے ذریعہ تسبیح کر رہا تھا۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : بیشک اس کے لیے کافی ہے کہ یوں کہے؛ اللہ پاک ہے آسمانوں اور زمین اور اس کے بعد جسے وہ چاہے اس کے بھرنے کی مقدار کے بقدر۔ اور یوں کہے : سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، آسمانوں اور زمین اور اس کے بعد جسے وہ چاہے اس کے بھرنے کی مقدار کے بقدر۔ اور یوں کہے ! اللہ سب سے بڑا ہے آسمانوں اور زمین، اور اس کے بعد جسے وہ چاہے اس کے بھرنے کی مقدار کے بقدر۔