مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما قالوا: في الرجل إذا بخل بماله أو جبن عن العدو وعن الليل أن يقومه (و) ما يدعو به باب: جو شخص مال میں بخل کرتا ہے یا دشمن سے ڈرتا ہے اور رات کو قیام کرنے سے عاجز ہے تو وہ یوں دعا کرے
٣١٧١٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن عبد الجليل عن خالد بن أبي عمران قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خذوا جُنَتكم" قالوا: يا رسول اللَّه من عدو حضر؟ قال: "لا، بل من النار"، قلنا ما جُنَتنا من النار؟ قال: "سبحان اللَّه، والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، (ولا حول ولا قوة إلا باللَّه) (١)، فإنهن يأتين يوم القيامة مقدمات ومعقبات ومجنبات وهن الباقيات الصالحات" (٢).حضرت خالد بن ابی عمران فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اپنی ڈھالیں پکڑ لو۔ صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کس موجود دشمن کے مقابلہ میں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : نہیں بلکہ جہنم سے بچنے کے لیے۔ ہم نے عرض کیا : جہنم سے بچانے والی ڈھال کون سی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ پس یہ کلمات آئیں گے قیامت کے دن آگے ہوں گے اور پیچھے ہوں گے اور بچانے والے ہوں گے۔ پس یہ کلمات باقی رہنے والے اور اچھے ہیں۔ ( اور وہ باقیات اور صالحات ہیں)