مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
من كان يقول (الدعاء): بأصبع ويدعو بها باب: جو شخص کہے: انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
حدیث نمبر: 31668
٣١٦٦٨ - حدثنا حفص بن غياث عن هشام عن ابن سيرين عن أبي هريرة أنه رأى رجلا يدعو بأصبعيه (كليهما) (١) فنهاه وقال: بأصبع واحد باليمنى (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنی دونوں انگلیوں کے ساتھ دعا کر رہا تھا، تو آپ نے اس کو منع فرما دیا، اور ارشاد فرمایا : دائیں ہاتھ کی انگلی کے ساتھ دعا کرو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (كلاهما).