حدیث نمبر: 31629
٣١٦٢٩ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن محمد بن عبد الرحمن بن يزيد عن أبيه قال: أفضت مع عبد اللَّه فرمى (بسبع) (١) حصيات يكبر مع كل حصاة واستبطن الوادي حتى إذا فرغ قال: اللهم اجعله حجًا مبرورًا وذنبًا مغفورًا، (ثم) (٢) قال: هكذا رأيت الذي أنزلت عليه سورة (البقرة) (٣) صنع (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت محمد بن عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ وقوف عرفہ کے اختتام پر منیٰ واپس لوٹا، تو آپ نے سات کنکریاں ماریں، آپ ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھتے تھے، اور پھر واوی میں اترے اور یوں دعا فرمائی، اے اللہ ! اس حج کو مقبول بنا دے اور گناہ کی بخشش فرما دے، پھر یوں ارشاد فرمایا : اس طرح میں نے دیکھا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سورة بقرہ نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کیا۔

حواشی
(١) في [جـ، ط، ك]: (سبع).
(٢) سقط من: [أ، ط].
(٣) في [ط]: (البقور).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31629
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف ليث بن أبي سليم.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31629، ترقيم محمد عوامة 30266)