مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا صعد على الصفا والمروة باب: جب کوئی شخص صفا اور مروہ پر چڑھے تو یوں دعا کرے
٣١٦١٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا صعد (على) (١) الصفا استقبل البيت ثم كبر ثلاثًا ثم قال: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، يرفع بها صوته ثم يدعو قليلا ثم يفعل ذلك على المروة حتى (يفعل) (٢) ذلك سبع مرات، فيكون التكبير (واحدًا) (٣) وعشرين تكبيرة، فما يكاد يفرغ حتى يشق علينا ونحن شباب (٤).حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب صفا پہاڑی پر چڑھتے تو بیت اللہ کی طرف رخ کرتے پھر تین مرتبہ تکبیر کہتے پھر یہ کلمات پڑھتے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اور ان کلمات میں اپنی آواز کو بلند فرماتے ۔ پھر تھوڑی دیر دعا کرتے، پھر یہی عمل مروہ پہاڑی پر بھی فرماتے یہاں تک کہ سات مرتبہ ایسے چکر لگاتے، تو تکبیر کی تعداد اکیس بن جاتی، ہم نوجوان ہونے کے باوجود فارغ ہونے کے قریب بہت زیادہ تھک جاتے تھے۔