مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يقول الرجل إذا استلم الحجر باب: جب کوئی شخص حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31608
٣١٦٠٨ - (حدثنا) (١) يزيد بن هارون عن المسعودي عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: كان يقول إذا استلم الحجر: اللهم تصديقا بكتابك وسنة نبيك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب حجر اسود کا استلام فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے، اے اللہ ! تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ( استلام کرتا ہوں)
حواشی
(١) في [ك]: (أخبرنا).