مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31606
باب: جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
ما يدعو به الرجل إذا دخل المسجد الحرام
حدیث نمبر: 31606
٣١٦٠٦ - حدثنا وكيع عن العمري عن محمد بن سعيد عن أبيه أن عمر كان إذا دخل البيت قال: اللهم أنت السلام ومنك السلام فحينا ربنا بالسلام (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب جب بیت اللہ میں داخل ہوتے تو یوں دعا پڑھتے : اے اللہ ! تو سلامتی والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی ہے، ہمارے رب ! تو ہمیں سلامتی کا تحفہ دے۔