مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31595
باب: آدمی جب سفر سے لوٹے تو یوں دعا کرے
في الرجل إذا رجع من سفره ما يدعو به
حدیث نمبر: 31595
٣١٥٩٥ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا (١) سعيد بن عبد الرحمن عن يحيى بن أبي إسحاق عن أنس بن مالك أنه كان مع رسول اللَّه ﷺ، فلما كان بظهر البيداء أو الحرة قال (٢) رسول اللَّه ﷺ: "آيبون تائبون عابدون إن شاء اللَّه لربنا حامدون" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیداء یا حرہ کی پشت پر پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کلمات پڑھے : ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اگر اللہ نے چاہا ، تو اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔
حواشی
(١) في [جـ]: زيادة (إسمعيل).
(٢) في [ك]: زيادة (إسماعيل).