مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31553
باب: وہ کلمات جن کے کہنے یا جن کے ذریعہ دعا مانگنے سے منع کیا گیا ہے
ما نهي عنه أن يدعو به الرجل أو يقوله
حدیث نمبر: 31553
٣١٥٥٣ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: خطب رجل عند النبي ﷺ فقال: من يطع اللَّه ورسوله فقد رشد، ومن يعصهما فقد غوى، قال: ⦗٢٧٣⦘ فتغير وجه (النبي) (١) صلى اللَّه (عليه وسلم) (٢) وكره ذلك (٣).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس خطاب کیا پس وہ کہنے لگا : جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی پس وہ ہدایت پا گیا۔ اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی پس وہ گمراہ ہوگیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ : پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ناپسند فرمایا۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (رسول اللَّه).
(٢) سقط من: [أ].