مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما نهي عنه أن يدعو به الرجل أو يقوله باب: وہ کلمات جن کے کہنے یا جن کے ذریعہ دعا مانگنے سے منع کیا گیا ہے
٣١٥٥٣ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: خطب رجل عند النبي ﷺ فقال: من يطع اللَّه ورسوله فقد رشد، ومن يعصهما فقد غوى، قال: ⦗٢٧٣⦘ فتغير وجه (النبي) (١) صلى اللَّه (عليه وسلم) (٢) وكره ذلك (٣).ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس خطاب کیا پس وہ کہنے لگا : جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی پس وہ ہدایت پا گیا۔ اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی پس وہ گمراہ ہوگیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ : پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ناپسند فرمایا : راوی کہتے ہیں : کہ ابراہیم نخعی نے ارشاد فرمایا : پس صحابہ ناپسند کرتے تھے کہ کوئی یوں کہے : اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی۔ لیکن یوں کہہ سکتا ہے : اور جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔