حدیث نمبر: 31508
٣١٥٠٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال: سئل عبد اللَّه: ما الدعاء الذي دعوت (به) (١) ليلة قال لك رسول اللَّه ﷺ: "سل تعطه" (قال) (٢): قلت: اللهم إني أسألك إيمانًا لا يرتد، ونعيمًا لا ينفد، ومرافقة نبيك محمد ﷺ في أعلى درجة الجنة جنة الخلد (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا : وہ کون سی دعا ہے جو آپ نے اس رات مانگی تھی جس رات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ سے ارشاد فرمایا تھا : سوال کر تجھے عطا کیا جائے گا، آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے یہ دعا پڑھی تھی : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں ایسے ایمان کا جس کے بعد کفر نہ ہو۔ اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت جنت کے اعلیٰ درجہ میں ہمیشہ کے لیے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من عبد اللَّه، أخرجه أحمد (٣٦٦٢)، والنسائي في الكبرى (١٠٧٥)، وابن حبان (٧٠٦٧)، وأبو يعلى (٥٠٥٨)، وابن ماجه (١٣٨)، والبزار (٢٦٨١/ كشف).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31508
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31508، ترقيم محمد عوامة 30146)