مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31509

باب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود سے منقول دعائوں کا بیان

ما جاء عن عبد الله بن مسعود ﵁

حدیث نمبر: 31509
٣١٥٠٩ - حدثنا هشيم أخبرنا حصين عن أبي اليقظان (عن) (١) حصين بن يزيد الثعلبي عن عبد اللَّه بن مسعود أنه كان يقول إذا فرغ من الصلاة: اللهم إني أسألك موجبات رحمتك وعزائم مغفرتك (وأسألك) (٢) الغنيمة من كل بر والسلامة من كل إثم، اللهم إني أسألك الفوز بالجنة و (الجوار) (٣) من النار، اللهم لا تدع ذنبا إلا غفرته ولا هما إلا فرجته ولا حاجة إلا قضيتها (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حصین بن یزید الثعلبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب نماز سے فارغ ہوتے تھے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے مانگتا ہوں وہ تمام اسباب جو تیری رحمت کے لیے لازم ہوں اور وہ اسباب جن سے تیری مغفرت یقینی ہوجائے، اور میں تجھ سے ہر نیکی سے مال غنیمت کا حصہ اور ہر گناہ سے سلامتی مانگتا ہوں ، اے اللہ ! میں تجھ سے جنت والی کامیابی کا سوال کرتا ہوں، اور جہنم سے آزادی کا۔ اے اللہ ! تو کسی گناہ کو باقی نہ چھوڑ جس کو تو نے بخش نہ دیا ہو، اور نہ ہی کوئی فکر جس سے تو رہائی نہ دے، اور نہ ہی کوئی ضرورت جس کو تو پورا نہ فرما دے۔

حواشی
(١) سقط من النسخ، وسبق ١/ ٣٠٣.
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ح، هـ]: (الجواز).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31509
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف أبي اليقظان وحصين بن يزيد الثعلبي.
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3127، ترقيم محمد عوامة: 30147»