مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما جاء عن علي ﵁ مما دعا مما بقي من دعائه باب: سیدنا علی سے منقول دعائوں کا بیان
٣١٤٩٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر (عن حجاج) (١) عن الوليد بن أبي الوليد عمن حدثه عن علي أنه كان يقول في دعائه: اللهم إني أسألك برحمتك التي وسعت بها كل شيء، (وبعزتك التي أذللت بها كل شيء وخضع لك بها كل شيء وذلَّ لك بها كل شيء) (٢)، وبجبروتك التي غلبت بها كل شيء، وبعظمتك التي (غلبت) (٣) بها كل شيء، وبسلطانك الذي ملأت به كل شيء، وبقوتك التي لا يقوم لها شيء، وبنورك الذي أضاء له كل شيء، وبعلمك الذي أحاط بكل شيء، (و) (٤) باسمك الذي (يبتدأ) (٥) به كل شيء، وبوجهك الباقي بعد فناء كل شيء، يا نور يا قدوس يا نور يا قدوس- ثلاثًا، (يا) (٦) أول الأولين ويا آخر الآخرين، ويا اللَّه يا رحمن يا رحيم (اغفر لي) (٧) الذنوب التي تنزل النقم، (واغفر لي الذنوب التي تهتك العصم) (٨)، واغفر لي الذنوب التي تورث الندم، واغفر لي الذنوب ⦗٢٤٨⦘ التي تحبس القسم، واغفر لي الذنوب التي تغير النعم، واغفر لي الذنوب التي تنزل النبلاء وتديل الأعداء، واغفر لي الذنوب التي تحبس غيث السماء، وتعجل (الفناء) (٩) و (تظلم) (١٠) (الهواء) (١١) وترد الدعاء، واغفر لي الذنوب التي (تردي إلى النار) (١٢) (١٣).حضرت ولید بن ابو الولید نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاپنی دعا میں پہلے تین مرتبہ یوں فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری اس رحمت کے ساتھ جس کے ذریعے تو ہر چیز پر حاوی ہے ، اور تیری اس عزت کے ساتھ جس کے ذریعہ تو نے ہر چیز کو ذلیل کردیا، اور ہر چیز تیرے سامنے جھک گئی اور ہر چیز تیرے سامنے حقیر ہوگئی۔ اور تیری اس طاقت کے ساتھ جس کے ذریعہ تو ہر چیز پر غالب ہے۔ اور تیری اس عظمت کے ساتھ جس کے ذریعہ تو ہر چیز پر غالب ہے، اور تیری اس بادشاہت کے ساتھ جس کے ذریعہ تو نے ہر چیز کو بھر دیا، اور تیری اس قوت کے ساتھ جس کے سامنے کوئی چیز ٹھہر نہیں سکتی۔ اور تیرے اس نور کے ساتھ جس نے ہر چیز کو روشن کردیا۔ اور تیرے اس علم کے ساتھ جس نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے، اور تیرے اس نام کے ساتھ کہ جس سے ہر چیز کی ابتدا کی جاتی ہے، اور تیرے اس بابرکت چہرے کے ساتھ جو ہر چیز کے فنا ہونے کے بعد بھی باقی رہے گا ، اے نور بخشنے والے، اے برائیوں سے پاک ذات، اے نور بخشنے والے، اے برائیوں سے پاک ذات، (تین مرتبہ پڑھتے ) اے پہلوں میں سب سے پہلے، اور اے بعد والوں میں سے سب سے بعد والے ! ا اور اے اللہ ! اے رحم کرنے والے، اے بہت رحم کرنے والے، میرے ان گناہوں کو معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو سزائیں نازل کرتا ہے، اور میرے ان گناہوں کو معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو عصمت دری کرتا ہے ، اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو ندامت کا وارث بناتا ہے۔ اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو نصیب کو روک لیتا ہے۔ اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو نعمتوں کو بدل دیتا ہے اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو بلاؤں اور مصیبتوں کو نازل کرتا ہے ، اور دشمنوں کو غالب کرتا ہے، اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما جن کی وجہ سے تو آسمان کی بارش کو روک لیتا ہے، اور تو برباد کرنے میں جلدی کرتا ہے اور تو نفس پر ظلم کرتا ہے اور تو دعا کو رد کرتا ہے ، اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما جن کی وجہ سے تو جہنم کی طرف لوٹاتا ہے۔