مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر عن أبي بكر وعمر ﵄ من الدعاء باب: جو دعا سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر سے منقول ہںِ
حدیث نمبر: 31485
٣١٤٨٥ - (١) حدثنا وكيع بن الجراح عن كثير بن زيد عن المطلب بن عبد اللَّه أن أبا بكر كان يقول: اللهم اجعل (خير) (٢) عمري أخيره، وخير عملي خواتمه، وخير أيامي يوم ألقاك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطلب بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر یہ دعا پڑھا کرتے تھے : اے اللہ ! میری عمر کے آخری حصہ کو بہتر بنا دے۔ اور میرے عمل کے اختتام کو بہتر بنا دے۔ اور جس دن میں تجھ سے ملاقات کروں میرے ان دنوں کو بہتر بنا دے۔ حضرت مطلب بن عبد اللہ نے فرمایا : حضرت عمر یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! تو اپنی رسی کے ذریعہ میری حفاظت فرما۔ اور اپنے فضل سے مجھے رزق عطا فرما۔ اور مجھے ایسا بنا دے کہ میں تیرے حکم کی حفاظت کرنے والا بن جاؤں۔
حواشی
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [أ، ب، ط]: (آخر).
(٣) منقطع، المطلب لم يسمع من أبي بكر.