مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31408

باب: اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں

في ثواب التسبيح

حدیث نمبر: 31408
٣١٤٠٨ - حدثنا يعلي بن عبيد عن مسعر عن عطية عن أبي سعيد قال: إذا قال: العبد الحمد للَّه كثيرا قال الملك: كيف أكتب؟ قال: (يقول) (١): أكتب له رحمتي كثيرًا، وإذا قال العبد: اللَّه أكبر كبيرا، قال الملك: كيف أكتب؟ قال: (يقول) (٢): أكتب (له) (٣) رحمتي كثيرًا، وإذا قال: سبحان اللَّه كثيرًا، قال الملك: كيف أكتب؟ قال: (فيقول) (٤): أكتب رحمتي كثيرًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سعید نے ارشاد فرمایا : جب بندہ کہتا ہے۔ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں بہت زیادہ، تو فرشتہ عرض کرتا ہے، میں کیسے لکھوں ؟ راوی کہتے ہیں : اللہ فرماتے ہیں ۔ تم اس کے لیے میری ڈھیر ساری رحمت لکھ دو ۔ جب بندہ کہتا ہے اللہ اکبر کبیرا تو فرشتہ کہتا ہے کہ میں کیسے لکھوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس کے لیے میری بہت ساری رحمت لکھ دو اور جب بندہ کہتا ہے کہ : اللہ تمام عیوب سے پاک ہے بہت زیادہ ، تو فرشتہ کہتا ہے میں کیسے لکھوں ؟ پس ارشاد ہوتا ہے، تم اس کے لیے میری ڈھیر ساری رحمت لکھ دو ۔

حواشی
(١) في [م]: (تقول)، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [م]: (تقول)، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [أ، هـ]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31408
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف عطية.
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37765، ترقيم محمد عوامة: 30048»