مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31407
باب: اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
في ثواب التسبيح
حدیث نمبر: 31407
٣١٤٠٧ - حدثنا أسود بن عامر حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: كنا عند سعد بن مالك فسكت سكتة فقال: لقد أصبت ⦗٢١٦⦘ (بسكتتي) (١) هذه مثل ما سقى النيل والفرات، قال: قلنا: وما أصبت؟ قال: سبحان اللَّه والحمد للَّه ولا إله إلا اللَّه واللَّه أكبر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سعد بن مالک کے پاس تھے پس وہ کچھ دیر خاموش رہے۔ پھر وہ فرمانے لگے : البتہ تحقیق میں نے اپنی اس خاموشی سے اس کی مثل پا لیا جسے دریائے نیل و فرات نے سیراب کیا ہے۔ حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں۔ ہم نے پوچھا : آپ نے کیا پایا ہے ؟ انہوں نے فرمایا اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (لسكتتي).