حدیث نمبر: 31404
٣١٤٠٤ - حدثنا الفضل (بن دكين) (١) أخبرنا سفيان عن شبيب بن غرقدة عن محمد بن عمرو بن عطاء قال: قال النبي ﷺ لسودة: "سبحي اللَّه كل غداة عشرًا (٢) وكبري عشرًا واحمدي عشرًا، (و) (٣) قولي: اغفر لي عشرًا فإنه يقول: قد فعلت قد فعلت" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سودہ سے ارشاد فرمایا : تم ہر صبح کو دس مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کیا کرو۔ اور دس مرتبہ اس کی بڑائی بیان کرو۔ اور دس مرتبہ اس کی تعریف بیان کرو۔ اور دس مرتبہ یہ کلمات کہو ! مجھے معاف فرما دے۔ تو اللہ فرماتے ہیں : تحقیق میں نے ایسا کیا، میں نے ایسا کیا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٢) زيادة في [ك]: (فإنه)
(٣) في [ك]: (أو).