حدیث نمبر: 31396
٣١٣٩٦ - حدثنا محمد بن بشر وأبو أسامة عن مسعر عن عمرو بن مرة عن مصعب بن سعد قال: إذا قال العبد: سبحان اللَّه، قالت الملائكة: (وبحمده) (١)، فإذا قال: سبحان اللَّه وبحمده، صلوا عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کوئی بندہ کہتا ہے : اللہ پاک ہے، تو فرشتے کہتے ہیں، اور اسی کی تعریف ہے۔ اور جب بندہ کہتا ہے : اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے، تو فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، اور ابو اسامہ نے مؤنث کا صغہہ ذکر کیا ہے کہ ملائکہ اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ك].