حدیث نمبر: 31353
٣١٣٥٣ - حدثنا مروان بن معاوية عن عوف عن عباس العمي قال: بلغني أن داود النبي ﵇ كان يقول في دعائه: سبحانك اللهم أنت ربي، تعاليت فوق عرشك، وجعلت على من في السماوات والأرض خشيتك، فأقرب خلقك منك منزلة أشدهم لك خشية، وما علم من لم يخشك، أو: ما حِكمةُ من لم يطع أمرك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبا س العمی سے مروی ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ داؤد اپنی دعا میں یہ کلمات پڑھا کرتے تھے : پاک ہے تیری ذات اے اللہ ! تو میرا پروردگار ہے۔ تو اپنے عرش سے بھی بلند ہے، اور تونے ڈال دیا ہے اپنے خوف کو ان پر جو آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ (پس تیرے قریب ترین شخص جو درجہ کے اعتبار سے تیرے نزدیک ہے وہ ہے جو شدت سے تجھ سے خوف کھاتا ہے) پس درجہ کے اعتبار سے تیرے نزدیک سب سے قریب ترین وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ تجھ سے ڈرتا ہو، اور کیا علم ہو اس شخص کو جو تجھ سے ڈرتا نہ ہو، اور کیا حکمت ہو اس شخص کے پاس جو تیرے امر کی اطاعت نہ کرتا ہو۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31353
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31353، ترقيم محمد عوامة 29994)