مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
من كان يحب إذا دعا أن يقول: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے کہ جب وہ دعا کریں تو یہ کلمات پڑھیں ’’ اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں خوبی دے اور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے ‘‘
حدیث نمبر: 31310
٣١٣١٠ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) عن شعبة عن ثابت أن النبي ﷺ كان يدعو: "اللهم ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! تو ہمیں دنیا میں خوبی عطا فرما، اور آخرت میں خوبی عطا فرما، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (كثير).