مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31311
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے کہ جب وہ دعا کریں تو یہ کلمات پڑھیں ’’ اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں خوبی دے اور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے ‘‘
من كان يحب إذا دعا أن يقول: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾
٣١٣١١ - حدثنا عبيدة (بن حميد) (١) عن حميد عن (أنس) (٢) قال: دخل النبي ﷺ على (رجل) (٣) كأنه (فرخ) (٤) منتوف من الجهد، (قال) (٥): فقال له النبي ﷺ: "هل كنت تدعو اللَّه بشيء؟ " قال: كنت أقول: اللهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فعجله لي في الدنيا، قال: فقال له النبي ﷺ: "ألا قلت اللهم: ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ "، قال: فدعا اللَّه فشفاه (٦).حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس تشریف لے گئے وہ آدمی مشقت کی وجہ سے گویا کمزور اکھڑے ہوئے بالوں والا چوزہ تھا، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا ؟ کیا تو اللہ سے کسی چیز کی دعا کرتا رہا ہے ؟ وہ کہنے لگا : مں یوں دعا کرتا تھا : اے اللہ ! آخرت میں جو سزا مجھے ملنے والی ہے وہ مجھے دنیا ہی میں دے دے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا : ” تو یوں دعا کیوں نہیں کرتا : اے اللہ ! تو ہمیں دنیا میں بھی خوبی دے، ور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔ “ راوی فرماتے ہیں : کہ اس شخص نے اللہ سے یہ دعا کی تو اللہ نے اسے شفا عطا فرما دی۔