مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31237

باب: بغیر نیت اور عمل کے دعا کرنا

الدعاء بلا نية ولا عمل

حدیث نمبر: 31237
٣١٢٣٧ - [قال عبد الرحمن بن يزيد: فلما جئت أخبرني علقمة بقول ربيع، فقلت له: أما سمعت قول عبد اللَّه؟ قال: وما ذاك؟ قال: قال عبد اللَّه] (١): والذي لا إله غيره لا يسمع اللَّه من مسمع ولا (مراءٍ) (٢) ولا لاعب ولا داع إلا داع دعا بتثبت من قلبه (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں : جب میں وہاں آیا تو حضرت علقمہ نے حضرت ربیع کے اس قول کے بارے میں مجھے بتلایا، تو میں نے ان سے کہا : کیا آپ نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول نہیں سنا ؟ انہوں نے پوچھا : ان کا کیا قول ہے ؟ حضرت عبد الرحمن بن یزید نے فرمایا : حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے : قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ تعالیٰ نہیں سنتے کسی لوگوں کو سنانے والے کی پکار کو، اور نہ ہی ریاکاری کرنے والے کی پکار کو، اور نہ ہی کھیل کود کرنے والے کی پکار کو، اور نہ ہی بلانے والے کی پکار کو مگر اس کی دعا سنتے ہیں جو دل کی گہرائیوں سے دعا مانگتا ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ك، هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (مرائي)، وسقط من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31237
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري في الأدب المفرد (٦٠٦)، وأخرجه مرفوعًا ابن الجوزي في العلل (١٤٠٨)، وانظر: علل الدارقطني ٥/ ٥١.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . »