مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31236
باب: بغیر نیت اور عمل کے دعا کرنا
الدعاء بلا نية ولا عمل
حدیث نمبر: 31236
٣١٢٣٦ - حدثنا ابن نمير (حدثنا) (١) الأعمش عن مالك بن الحارث قال: كان ربيع يأتي علقمة (يوم الجمعة) (٢) قال: فأتاه ولم يكن ثمة، فجاء رجل فقال: ألا تعجبون من الناس، وكثرة دعائهم، وقلة إجابتهم؟ فقال ربيع: تدرون لم ذاك؟ إن اللَّه لا يقبل إلا (النخيلة) (٣) من الدعاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن حارث فرماتے ہیں : حضرت ربیع جمعہ کے دن حضرت علقمہ کے پاس تشریف لایا کرتے تھے حضرت مالک فرماتے ہیں : پس و ہ ایک مرتبہ تشریف لائے جبکہ وہ وہاں موجود نہیں تھے، پھر ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : کیا تمہیں تعجب نہیں ہوتا لوگوں کی کثرت سے دعا کرنے پر اور ان کی دعاؤں کے کم قبول ہونے پر ؟ اس پر حضرت ربیع نے فرمایا : کیا تم لوگوں کو اس کی وجہ معلوم ہے ؟ سنو ! یقینا اللہ تعالیٰ صرف اخلاص سے مانگی گئی دعا کو قبول فرماتے ہیں۔
حواشی
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) أي: الخالصة، وفي [أ، ب، ط]: (التخلية)، وفي [هـ]: (الناخلة).