٣١٢٢٧ - حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن أبي الزبير مولى لهم أن عبد اللَّه بن الزبير كان (يهلل) (١) دبر كل صلاة (٢) يقول: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، ولا حول ولا قوة إلا باللَّه، ولا نعبد إلا إياه، له النعمة، وله (الفضل) (٣)، وله الثناء الحسن، لا إله إلا اللَّه مخلصين له الدين ولو كره الكافرون، ثم يقول ابن الزبير: كان رسول اللَّه ﷺ (يهلل) (٤) بهن دبر كل صلاة (٥).حضرت ابو الزبیر جو کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر ہر نماز کے بعد یوں کلمہ پڑھا کرتے تھے : نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے جو تنہا ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس ہی کا ملک ہے، اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، گناہوں سے بچنے اور نیکی کے کرنے کی طاقت صرف اللہ کی مدد سے ہے، اور ہم اس کی ہی عبادت کرتے ہیں، اسی کی نعمت ہے، اور اسی کی مہربانی ہے، اور اس کے لیے اچھی تعریف ہے، نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کی ذات کے ، دین کے لیے اخلاص اپنائے ہوئے اگرچہ کافروں کو بُرا ہی لگے۔ پھر حضرت عبد اللہ بن زبیر فرماتے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے بعد یہی کلمات فرماتے تھے۔