٣١٢٢٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن زياد بن فياض قال: سمعت (١) مصعب بن سعد يحدث عن سعد أنه كان إذا تشهد قال: سبحان اللَّه ملء السماوات وملء الأرض وما بينهما وما تحت الثرى (٢).حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد جب تشھد پڑھ لیتے پھر یہ دعا فرماتے : اللہ ہی کے لیے پاکی ہے جس سے آسمان بھر جائیں اور زمین بھر جائے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ بھر جائے اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے وہ بھر جائے۔ حضرت شعبہ فرماتے ہں ہ : میں نہیں جانتا : پہلے اللہ سب سے بڑا ہے کہا یا یوں کہا : اللہ ہی کے لئے سب تعریفیں ہیں تعریف ، پاکیزہ اور بابرکت ہے، نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللہ کے جو اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس ہی کا ملک ہے اور اس کے لیے ہی تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اے اللہ ! میں آپ سے تمام بھلائی کا سوال کرتا ہوں، پھر حضرت سعد سلام پھیر دیتے۔